28 مارچ، 2016، 1:50 PM

ایران کی پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت

ایران کی پاکستان کے شہر  لاہور میں ہونے والے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  حسین جابری انصاری نے ایک بیان میں پاکستان کے شہر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کے غیر انسانی، غیر اخلاقی  اور غیر اسلامی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدل ہیں جو عوامی پارکوں، اور مقدس مقامات پر حملے کرکے بےگناہ افراد اور معصوم بچوں کو اپنی بہیمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ ترجمان نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

News ID 1862879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha